معروف ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

May 28, 2023 | 14:47:PM
 ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے گزشتہ روز تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مسجد الحرام میں احرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سمیع زین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پیشہ ور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ ان مقامات پر بھی جاتے ہیں جن کا خواب میں بھی نہیں سوچا۔

مزید پڑھیں:  ’’14 اگست کو الیکشن کا اعلان کیا جائے‘‘

ڈبلیو ڈبلیو ای کا نائٹ آف دا چیمپئنز ایونٹ سعودی شہر جدہ آج رات ہوگا جس میں شرکت کیلئے سمیع زین سمیت کئی ریسلر سعودیہ میں موجود ہیں۔

سمیع زین ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہیں اور کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔