جہانگیر ترین کے لاہور میں مستقل ڈیرے , پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے رابطے

May 28, 2023 | 14:39:PM
جہانگیر ترین کے لاہور میں مستقل ڈیرے , پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے رابطے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے لاہور میں مستقل ڈیرے ڈال لیے، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے رابطے شروع کر لیے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین نے لاہور میں مستقل ڈیرے جما لیے، تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے رہنماوں کے جہانگیرترین سے رابطے، پاکپتن سے سابق ایم این اے احمد شاہ گھگہ کی لاہور میں جہانگیر ترین سے ملاقات، تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی نے بھی جہاگیتر ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: موجود آئینی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کی لیگل ٹیم سے ملاقات، کیسز بارے بریفنگ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیرترین کی نئی پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، رہنماوں کی مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جہانگیرترین کا پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں سے نئی پارٹی کے مختلف ناموں پر بھی غور کیا، آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے مزید لوگ جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کریں گے۔