سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

May 28, 2022 | 10:53:AM
خانہ کعبہ،سورج،درست سمت
کیپشن: پوری دنیا کے مسلمان اس دوران قبلے کی درست سمت کا تعین قطب نما کے بغیر کرسکتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعوی عرب کے ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس دوران قبلے کی درست سمت کا تعین کیا جاسکے گا۔

 سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق 12 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا یعنی ایک ہی خط عمود پر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا، پوری دنیا کے مسلمان اس دوران قبلے کی درست سمت کا تعین قطب نما کے بغیر کرسکتے ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا آنا اہم واقعہ مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوہروں کو ایک بیوی پر اکتفا کرنا چاہئے، سربراہ الازہر

 قبلے کی درست سمت کے تعین کیلئے آج مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں اور جیسے ہی یہ وقت آئے تو اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں اور شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا۔

 ماضی میں قبلے کی سمت متعین کرنے کا سائنٹیفک طریقہ موجود  نہیں تھا اور لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی سمت متعین کرتے تھے۔