شوہروں کو ایک بیوی پر اکتفا کرنا چاہئے، سربراہ الازہر

May 28, 2022 | 01:53:AM
الازہر الشریف، سربراہ شیخ ڈاکٹر احمد الطیب، شوہروں، ایک بیوی، اکتفا کرنا چاہئے،
کیپشن: شادی شدہ جوڑا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )مصر کی الازہر الشریف کے سربراہ شیخ ڈاکٹر احمد الطیب کا کہناہے کہ شوہروں کو ایک بیوی پر اکتفا کرنا چاہئے، ایک سے زیادہ شادی کے قائل غلط فہمی کا شکار ہیں ،دوسری شادیاں اکثر بیوی اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کی الازہر الشریف کے سربراہ شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ دوسری شادی مرد کا حق ہے تاہم اس کیلئے سخت شرائط اور معیار اہلیت رکھی گئی ہے،سربراہ الازہر نے کہاکہ دوسری شادی کی اجازت ٹھوس وجوہات سے مشروط ہے،وجوہات کمزور ہونے پر دوسری شادی کی اجازت منسوخ ہو جائے گی۔
ڈاکٹر احمد الطیب کامزید کہناتھا کہ دوسری شادی شرعی حق ہے جسے نہ حرام قرار دینے اور نہ پابندی عائد کرنے کا خواہاں ہوں ،شیخ سربراہ الازہر کا کہناتھا کہ شرعی حق کو غلط انداز میں استعمال کرنے کے خلاف ہوں ،سخت شرائط عائد کرکے اس شرعی حق کے غلط استعمال کو روکنا ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ ایک سے زائد شادی کے مسئلہ کو غلط انداز میں سمجھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: جنگلات آتشزدگی کیس:ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت کی درخواست مسترد