2ہزار کن لوگوں کو اور کیسےملیگا؟وزیر خزانہ نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

May 28, 2022 | 09:09:AM
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
کیپشن: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی صرف 60 فیصد غریب استعمال کرتے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول پر سبسڈی 40 فیصد امیر لوگ استعمال کرتے ہیں، ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو 2-2 ہزار روپے ماہانہ دیں گے، اگلے سال بھی ٹارگیٹڈ سبسڈی دیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 35 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والوں کو  2 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں، اگلے سال نئی حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گی، حکومت کی اولین ترجیح معیشت کا استحکام ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اسے آگے لے کر چل رہے ہیں، ہم پیٹرولیم مصنوعات پر بالکل بھی ٹیکس نہیں لگا رہے، ہمیں اس وقت آئی ایم ایف کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ بہتر کرکے آگے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئی یم ایف سے بہتر معاہدہ کرکے آئیں گے، یہ لوگ چار سال ایل این جی منگوانا بھول گئے تھے، ہمیں اب منہگی ایل این جی خریدنا پڑ رہی ہے، خزانہ میں پیسے نہیں، فی الفور لوڈشیڈنگ ختم کرنا ممکن نہیں، چند مہینے میں لوڈشیڈنگ کا ناسور ختم کردیں گے، امیر لوگوں کی سبسڈی ختم کردیں گے، غریب لوگوں کو سبسڈی دیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل لوگوں کو اس ہفتے پیسے مل جائیں گے، پروگرام میں نہیں انہیں ایک فون نمبر دیں گے، وہ لوگ اپنا اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر اس فون نمبر پر بھیجیں، اگر وہ لوگ شرائط پر پورے اترے تو انہیں بھی رقم دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    ہوشیار:پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی مہنگی کر دی گئی