سلمان خان تم نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا۔۔بھارتی تجزیہ کار کمال آر خان کی دھمکی

May 28, 2021 | 23:32:PM
سلمان خان تم نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا۔۔بھارتی تجزیہ کار کمال آر خان کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی تجزیہ کار کمال آر خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی جانب سے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان  کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس پر کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو فلم ’رادھے‘ پر میرے تجزیے نے بہت متاثر کیا اس لیے انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

یہ بھی پڑھیں:نو جو ت سنگھ سدھو کی بیٹی نےشیئر کر ڈالیں بے حد خو بصو رت اور دلکش تصویریں
دوسری جانب سلمان خان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تجزیہ نگار کمال آر خان کے خلاف مقدمہ فلم ’رادھے‘ کے تجزیے پر نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کی این جی او ’بینگ ہیومن‘ پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دبنگ خان پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اس سے قبل کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان سے مقدمہ واپس لینے کی اپیل کی اس دوران انہوں نے سلمان خان سے جان چھڑانے کے لیے ان کے والد سلیم خان سے بھی متعدد مانگی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر اپنا تجزیہ پیش نہیں کریں گے تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد انہوں نے پینترا بدل دیا اور اب وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشوریہ رائے کی کاپی اسنیہا الال نے اپنی نئی تصویروں سے مداحوں کو جھٹکا دے دیا