ایشوریہ رائے کی کاپی اسنیہا الال نے اپنی نئی تصویروں سے مداحوں کو جھٹکا  دے دیا

May 28, 2021 | 21:57:PM
ایشوریہ رائے کی کاپی اسنیہا الال نے اپنی نئی تصویروں سے مداحوں کو جھٹکا  دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سلمان خان کی فلم نو ٹائم فار لو آپ کو یاد ہوگی۔ اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکار ہ اسنیہا الال ان دنوں زیر بحث ہیں۔ اس کے پیچھے کا سبب ان کی ایک تصویر ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک فین نے اسنیہا کے اس لک کو ریتک روشن کی فلم جودھا اکبر سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک دم جودھا لگ رہی ہیں۔ وہیں دوسرے نے لکھا ہے کہ

آپ کی بیوٹی کا جواب نہیں۔

اداکار ہ اسنیہا الال کافی وقت سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ کافی ا یکٹو رہتی ہیں۔ 


حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک بلیک اینڈ وہائٹ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں وہ لوگوں کو ایشوریہ رائے کی کاپی لگ رہی ہیں۔


اس تصویر میں وہ ایئر رنگ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ماتھے پر لگی بندی اور راجستھانی بورلا ان کے لک کو شاندار بنا رہا ہے۔


ایک یوزر نے فوٹو پر کمینٹ کرتے ہوئے لکھا، ایشوریہ کی کاپی تو دوسرے نے لکھا ایشوریہ رائے لگ رہی ہو آپ۔ ایک نے لکھا، ایک بات تو لگا کہ آپ ایشوریہ ہو۔ 


اسنیہا الال کی ڈیبیو فلم 2005 رلیز ہوئی تھی۔ اس فلم سے اداکارہ مداحوں کی نظروں میں ضرور آئی تھیں لیکن اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پا کستانی اداکا رہ جیا علی شادی کے بعد سو شل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں