آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو

May 28, 2021 | 17:56:PM
آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگوہوئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بھی زیرغور آیا، آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا،امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلرکاکہناہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں قابل قدرکردار ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ