شوکت ترین کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق یکم جون کو مزید دلائل طلب کر لئے۔
لاہور ہائی کورٹ نے فرید عادل کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں، درخواست اسلام آباد میں دائر کی جاسکتی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور شوکت ترین کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شوکت ترین کی تقرری آئین میں طے کئے گئے اصولوں کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ۔۔گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع