سوناایک بارپھرمہنگا،فی تولہ 4800 روپے کابڑااضافہ

Mar 28, 2026 | 15:03:PM
سوناایک بارپھرمہنگا،فی تولہ 4800 روپے کابڑااضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سوناآج پھر مہنگا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 48 ڈالر مہنگاہوکر 4493 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4800 روپے مہنگاہونے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے کاہوگیاہے۔
دس گرام سونا 4116 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے پر پہنچ گیاہے۔
دوسری طرف ایک تولہ چاندی 7554 روپے کی سطح پر ہی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی اور مقامی مارکیٹ میں سوناسستاہوتھا،عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستاہوکر 4445 ڈالر فی اونس پر آگیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1000 روپے سستاہواتھاجس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:یکم اپریل سے دنیا کو پٹرول دینا بند ،روس کے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں ہلچل
دس گرام سونا 858 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 601 روپے کا ہوگیاتھااورایک تولہ چاندی 30 روپے کمی کے ساتھ 7454 روپے پر آگئی تھی۔