ہراساں کرکے پیسے چھیننے والا نوجوان خواجہ سراؤں کے ہتھے چڑھ گیا، انتقام کی ویڈیو وائرل

Mar 28, 2024 | 23:16:PM
ہراساں کرکے پیسے چھیننے والا نوجوان خواجہ سراؤں کے ہتھے چڑھ گیا، انتقام کی ویڈیو وائرل
کیپشن: ہراساں کرکے پیسے چھیننے والا نوجوان خواجہ سراؤں کے ہتھے چڑھ گیا، انتقام کی ویڈیو وائرل
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خواجہ سراؤں کو ہراساں کرکے ان سے پیسے چھیننے والا نوجوان خواجہ سراؤں کے ہتھے چڑھ گیا جس کی انہوں نے خوب درگت بنائی، خواجہ سراؤں کے انتقام کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

راولپنڈی میں خواجہ سراؤں کو حراساں کرکے ان سے پیسے چھیننے والا گروہ خواجہ سراؤں کے ہتھے چڑھ گیا، خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے ایک رکن کو پکڑ کر درگت بنا دی، واقعہ تھانہ آر اے بازار کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ بازار میں پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کے خط پر فل کورٹ اجلاس، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اوباش نوجوان خواجہ سراؤں سے پیسے چھین کر فرار ہورہے تھے، خواجہ سراؤں نے بھاگتے ہوئے ایک اوباش نوجوان کر پکڑ کر پٹائی کردی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نوٹس میں آیا ہے تاہم کسی نے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی، شکایت کے اندراج کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اوباش نوجوانوں کا گروہ بازار میں اکثر خواجہ سراؤں کو حراساں کرتے دیکھا گیا ہے۔