ججز کا خط، پاکستان بار کونسل کے ممبران کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ

Mar 28, 2024 | 18:44:PM
ججز کا خط، پاکستان بار کونسل کے ممبران کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ
کیپشن: پاکستان بار کونسل لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل کے ممبران نے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کے ممبران نے وائس چیئرمین کو خط لکھ دیا،پاکستان بار کونسل کے چھ ممبران نے وائس چیئرمین کو خط لکھا،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں،پاکستان بار کونسل کو فوری اجلاس بلانا چاہئے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عدلیہ میں اداروں کی مداخلت روکنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں،سپریم کورٹ کو ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر از خود نوٹس لینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ