زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Mar 28, 2024 | 10:31:AM
 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اداکارہ زارا نور عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی ، جس میں انہوں نے  انتہائی خوشی کیساتھ اس خبر کو اپنے چاہنے والوں کیساتھ شیئر کیا۔

مذکورہ پوسٹ میں انہوں نے ایک انتہائی خوبصورت سا کارڈ شیئر کیا، جس پر تحریر تھا کہ 'بسم اللہ ،الحمد اللہ آج ہم بطور اماں ابا یہ اعلان کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، ہمارے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔آپ سب ہماری بیٹی نورِ جہاں صدیقی اور ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا'۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں زارا نور عباس نے  اپنے حاملہ ہونے سے متعلق اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس کی جانب سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہیں اللہ پاک بہت جلد بچے کی نعمت سے نوازنے والا ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا تھا اور انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اب تک شیئر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا کی شادی دسمبر 2017 ء میں ہوئی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔