مرغی کا گوشت  پھر مہنگا

Mar 28, 2024 | 10:23:AM
مرغی کا گوشت  پھر مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی کے مارے عوام کھائیں تو کیا کھائیں،لاہورمیں برائلر مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، دو روز کے دوران گوشت کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں آج 15 روپے اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ روز گوشت کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا تھا،برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 634 روپے مقررکی گئی ہے۔

 زندہ برائلر مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 421 روپے مقرر کی گئی ہے،زندہ مرغی کی پرچون قیمت 437 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

 فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 2 روپے اضافے سے 275 روپے ہو گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: لوہے کی فی ٹن قیمت کتنی ہو گئی؟،جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے