"2019 کے رمضان سے اسلام قبول کر چکا ہوں"، بھارتی اداکار ویوین دسینا کا انکشاف

Mar 28, 2023 | 21:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے ٹی وی اداکار ویوین دسینا نے انکشاف کیا ہے کہ "انہوں نے 2019 کے رمضان میں اسلام قبول کرلیا تھا"۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار ویوین دسینا نےاپنے حالیہ انٹرویو میں اسلام قبول کرنے کی افواہوں سے پردہ اٹھا دیا۔ اداکار نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے انکشاف کیا  کہ" میری زندگی میں زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کا پیروکار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2019 کے رمضان میں اسلام کی پیروی کرنا  شروع کی تھی، مجھے روزانہ 5 وقت کی نماز میں بہت سکون ملتا ہے۔اداکار نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دوست نوران علی کے ساتھ شادی کرچکے ہیں جبکہ وہ اب ایک بیٹی کے والد  بھی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو رمضان کریم کے آغاز کی مبارک باد دی تھی، انہوں نے لکھا تھا کہ "اللہ تعالیٰ, رمضان المبارک کے اس بابرکت پہلے جمعہ کے دن ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دے جو آپ کی خاطر صدق دل سے روزہ رکھتے ہیں۔ آپ ہمارے روزوں اور راتوں کی دعاؤں کو قبول فرمائیں جو ہم پوری اطاعت کے ساتھ کرتے ہیں۔ ہمیں غفلت سے دور رکھ اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما۔ آمین"۔

خیال رہے کہ ویوین دسینا  معروف ڈراموں "مدھوبالا"،"  پیار کی یہ ایک کہانی " , "شکتی" اور" صرف تم " میں اداکاری کے جوہر دیکھاتے ہوئے نظر آئیں۔