گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Mar 28, 2023 | 20:10:PM
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،  خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، بلوچستان میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش متوقع ہے.

بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی  ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ ، عوام کیلئے خواب بن گیا

 کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش اور   ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،  خوشاب، میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔