اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی بندش, اہم نوٹیفکیشن جاری

Mar 28, 2021 | 22:19:PM
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی بندش, اہم نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھے جائیں گے، تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل اور امتحانات پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آبپارہ مارکیٹ اور اتوار بازار پر چھاپہ مارکر ایس او پیزکی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں اور ہوٹل سیل کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے ماسک نہ پہننے پر 13 افراد گرفتار اور جرمانے کئے۔ ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادمصطفی تنویربھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز نے مختلف پارکس کا بھی دورہ کیا۔ عوام کو ماسک پہننے کی ہدایت اور خلاف ورزی پرجرمانے کیے۔