کیا شب برات پر آپ اپنے پیاروں کی قبروں پر جا سکیں گے؟

Mar 28, 2021 | 17:57:PM
 کیا شب برات پر آپ اپنے پیاروں کی قبروں پر جا سکیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )شب برات پر قبرستانوں میں عوامی اجتماع پر پابندی لگادی گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅکے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے اقدامات پر مبنی نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو ہدا یت کی گئی ہے کہ قبرستانوں میں شب برات کو دن اور رات کے اجتماع روکے جائیں جبکہ میتوں کی تدفین کورونا ایس او پیز کے مطابق ہی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ سجل علی کی غیر اخلاقی ویڈیو وا ئرل