ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

Jun 28, 2026 | 22:49:PM
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم گروپ میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے بھارت ویمنز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب بھی ختم ہوگیا۔

لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔ کپتان ہرمن پریت کور نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ سمرتی مندانا نے 38 رنز بنائے۔ شفالی ورما اور جمائما روڈریگز نے 34، 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے بھارت ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹار بلے باز ایلیسے پیری نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایشلے گارڈنر 54 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہیں۔ صوفی مولینیکس نے 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

بھارت کی جانب سے شری چارانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ دیپتی شرما اور رینوکا سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس شکست کے بعد بھارت ویمنز ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی، جبکہ آسٹریلیا نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ گروپ ون سے جنوبی افریقہ نے بہتر رن ریٹ اور پوائنٹس کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ، احسن رضا کے خلاف تقریریں