درندہ نما انسان نے خاتون کو قتل کر کے ان کی لاش کی بھی بے حرمتی کی اور اسے آگ لگا دی

Jun 28, 2026 | 19:36:PM
 درندہ نما انسان نے خاتون کو قتل کر کے ان کی لاش کی بھی بے حرمتی کی اور اسے آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شقی القلب درندہ نما انسان نے خاتون کو قتل کر کے ان کی لاش کی بھی بے حرمتی کی اور اسے آگ لگا دی۔

تھانہ صدر کے گاؤں غازی وال میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی جہاں درندہ نما انسان نے اپنی شریک حیات کو  پہلے  گلا گھونٹ کر قتل کرن دیا، پھر اپنے جرم کو چھپانے کے لئے  مقتول خاتون کی لاش کو آگ لگا دی۔

اس  المناک قتل  کا مقدمہ درج کر لیا  لیکن قاتل کو گرفتار اب تک نہیں کیا۔   پولیس کی درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق موضع مالوکے کینوجوان خاتون  ندا شاہین کے 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی،  ان کا شوہرحماد سہیل  ایک بدزبان اور تشدد پرست انسان تھا۔ وہ اکثر  کسی وجہ کے بگیر ہی اپنی بیوی ندا شاہین کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیتا تھا۔

 گزشتہ روز حماد سہیل اپنی بیوی سے صلح کرکے انہیں سسرال سے  واپس لے کر آیا لیکن اسی صبح علی الصبح حماد سہیل نے اپنی بیوی ندا شاہین کو مارا پیٹااور  پھر گلا دبا کر قتل کر دیا، شوہر نے اپنی بیوی ندا شاہین کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ بھی لگا دی۔ اس تشدد اور لاش کو جلانے میں ایف آئی آر کے مطابق قاتل کے گھر والوں نے بھی اس کی مدد کی۔

 اطلاعات کے مطابق حماد سہیل شادی کسی دوسری لڑکی سے کرنا چاہتا تھا، اس بات کی رنجش کے سبب اس کی بیوی بے سب تشدد کا نشانہ بنی رہتی تھی جس کا ہولناک انجام قتل اور لاش کی بے حرمتی کی سورت میں سامنے آیا۔ 

 پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو  نارووال بھیج دی۔

یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب اسمبلی میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ، احسن رضا کے خلاف تقریرں، احسن رضا کا سیدھا جواب