مصر میں المناک ٹریفک حادثہ 18 لڑکیوں کی جان لے گیا

Jun 28, 2025 | 23:05:PM
مصر میں المناک ٹریفک حادثہ 18 لڑکیوں کی جان لے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) مصر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے والی 18 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے صوبہ منوفیہ کے شمال میں واقع گاؤں ’کفر السنابسہ‘ کی یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے امور انجام دیتی تھیں  مگر ایک دلخراش حادثے نے ان کے خوابوں کو کچل دیا،رپورٹس کے مطابق حادثے میں لقمہ اجل بننے والی یہ 18 لڑکیاں محض 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال) کی یومیہ مزدوری پر کام کرتی تھیں۔

گزشتہ روز ایک ہیوی گاڑی نے ان کی بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 18 لڑکیاں اور بس کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ3لڑکیاں ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 14 سے 22 سال کے درمیان تھیں، ان میں سے کچھ اپنی گھروں کی واحد کفیل تھیں جبکہ بعض نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر والوں کی مدد کے لیے کام شروع کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں؛ سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ، مزید انکشافات سامنے آگئے