سیہون شریف میں مسافر کوچ الٹنے سے دو افراد جاں بحق، 20 زخمی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالکریم جمالی)سیہون شریف میں انڈس ہائی وے روڈ آمری کے مقام پر مسافر کوچ الٹنے سے دو مسافر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ریسکیو 1122 ٹیموں نے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کر دیا ہے۔
مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی، مسافر کوچ ٹائی راڈ ٹوٹنے سے حادثے کا شکار بنی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کوچ ڈرائیور دھنی بخش اور یار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں میں نادیہ، دعا، عمران، سردار چانڈیو، سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔