’’کانٹالگا‘‘فیم شیفالی کتنے اثاثوں کی مالک تھیں؟تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گانے’’کانٹا لگا‘‘سے مقبول ہونےوالی اداکارہ شیفالی کی اچانک موت کے بعدان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیفالی کی کُل دولت کااندازہ 10 لاکھ امریکی ڈالرلگایاگیاہے، ان کی آمدنی کے ذرائع میں میوزک ویڈیوز، فلموں میں اداکاری، ریائلٹی شوز ، پبلک اپیئرنس اور اسٹیج پرفارمنسز شامل تھیں ۔
شیفالی اور ان کے شوہر پراگ تیاگی ممبئی کے مہنگے علاقے اندھیری کے ایک خوبصورت فلیٹ میں رہتے تھے،اس کے علاوہ کئی لگژری گاڑیاں بھی ان کی ملکیت تھیں جن میں بی ایم ڈبلیو 3اوراوڈی اے 6 جیسی لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔
2002 میں ریلیز ہونے والا ریمکس گانا ’’کانٹا لگا‘‘ شیفالی زری والا کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔اوروہ صرف 20 برس کی عمر میں اس ویڈیو کے ذریعے گھریلو نام بن گئی تھیں جس کے بعد وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ۔
شیفالی نے اس گانے کے بعد بالی ووڈکے سلطان سلمان خان کے ساتھ فلم’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ میں ایک مختصر کردار ادا کیاتھاجس کے بعد اگلے برسوں میں وہ مختلف ٹی وی شوز، ڈانس شوز اور اسٹیج پرفارمنسز کے ذریعے اسکرین پر نظر آتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شیفالی کو موت سے قبل کہاں دیکھا؟ رہائشی کالونی کے سکیورٹی گارڈ نے تفصیلات بتا دیں
شیفالی اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ ’’نچ بلیے‘‘ سیزن 5 اور 7 میں شریک ہوئیں،سال 2019 میں وہ ’’بگ باس سیزن 13 ‘‘کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے دوبارہ مداحوں کا دل جیتا۔
واضح رہے کہ 42سالہ شیفالی زری والا 27 جون کی رات ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔