الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو ڈیم کے افتتاح سے روک دیا

Jun 28, 2022 | 22:05:PM
شہباز شریف، کہوٹہ، ڈیم، انتخابی جابطہ اخلاق، روک،پنجاب۔
کیپشن: الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو کہوٹہ ڈیم کے افتتاح سے روک دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کو بدھ 29 جون کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا ہے۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے جس مقام پر ڈیم کا افتتاح کرنا تھا وہ وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کی حدود میں آتا ہے اور یہاں ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ اسی لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت وزیراعظم کو ڈیم کا افتتاح کرنے سے روکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان واپسی کا معاملہ، اسحاق ڈار نے خاموشی توڑ دی

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری سے رابطہ کرکے انہیں انتخابی ضابطہ اخلاق کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ پرنسپل سیکریٹری نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔