مصطفی کمال نے متحدہ قومی موومنٹ کو بڑی آفردیدی

Jun 28, 2022 | 18:42:PM
مصطفی کمال ، بڑا اعلان
کیپشن: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے متحدہ قومی موومنٹ کو بڑی آفردیدی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کا ساتھ چھوڑ دے تو پی ایس پی غیر مشروط طورپر اس کا ساتھ دے گی ۔کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہناتھا کہ صرف پریس کانفرنس سے کام نہیں چلے گا ،متحدہ قومی موومنٹ کو اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے حکومت سے باہر آنا ہوگا ۔ان کا کہناتھا کہ چالیس سال سے آپ حکومت کررہے ہیں خدا کے واسطے چھوڑ دو حکومت ،جو پیسے کمالئے آپ نے کمالئے اب اس قوم کا خیال کرو۔یہ موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ