شاہ رخ خان اور شہناز گل کے ایک ساتھ ڈانس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Jun 28, 2022 | 11:46:AM
فائل فوٹو
کیپشن: شاہ رخ خان اور شہناز گل کے ایک ساتھ ڈانس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور ہٹ رئیلٹی شو کی ہیروین شہناز گل نے ممبئی میں ایک تقریب میں اپنی دلکش پر فارمنس سے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔اس تقریب کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں پولیس کے سالانہ فیسٹیول امنگ 2022 میں کئی بالی ووڈسٹارز نے شرکت کی،جن میں شاہ رخ خان اور شہناز بھی شامل تھے ۔خان اس لیے توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے کیونکہ یہ اس تقریب میں انکی پہلی موجودگی تھی۔ اس فیسٹیول میں شاہ رخ خان اور شہناز گل نے ایک ساتھ دھماکہ خیز پرفارمنس کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یہ ڈانس پر فامنس سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کے درمیان مقبول ہو رہی ہیں  اس رقص نےمداحوں کو حیران کر دیا۔انہوں نے کترینہ کیف کے مقبول گانے چکنی چمیلی پر ڈانس کیا۔ 

یاد رہے کہ رئیلٹی سٹار شو بگ باس میں آنے کے بعد مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے والی شہناز گل نے پہلی بار لائیو ایونٹ میں پرفارم کیا اور بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان 2023 میں پٹھان کے ساتھ سینما گھروں میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ ، وہ جوان اور ڈنکی میں کام کر رہے ہیں۔