بچے کی بکرے کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، یقینا آپ بھی دیکھنے پر مجبور ہو جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے میں بچے کی بکرے کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ بال کو بکرے کی جانب اچھالتا ہے اور بکرا دو ٹانگوں پر کھڑا ہو کر اپنے سر سے بال کو ہٹ کرتا ہے جو بچہ پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔
ویڈیو میں بیک گراﺅنڈ پر خیبرپختونخوا کے میوزک کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے جو ویڈیو کو مزید خوبصورت بنا دیتی ہے۔
Happiness lies everywhere !
— Asif Yousafzai???????? (@AYzaiTweets) June 27, 2021
Video of the day ???? ! pic.twitter.com/ljdsaLHABi
اس ویڈیو کو سینکڑوں لوگ لائکس اور ری ٹوئٹ کر چکے ہیں اور اپنی پسندیدگی کااظہار کر رہے ہیں ،ایک صارف فریدہ بخاری کاکہناہے کہ میں فیصلہ نہیں کر سکی کہ کون زیادہ خوبصورت ہے۔
ایک اور صارف سجاد اعوان نے لکھا ہے حیران کن،
جبکہ بشیر احمد نے کہاہے کہ یہ میرے لئے سال کی بہترین ویڈیو ہے ،
یہ بھی پڑھیں: سستی سبزی فروخت کرنیوالا دوکاندار گرفتار۔ مقدمہ درج