سستی سبزی فروخت کرنیوالا دوکاندار گرفتار۔ مقدمہ درج

Jun 27, 2021 | 22:23:PM
سستی سبزی فروخت کرنیوالا دوکاندار گرفتار۔ مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سبزی فروش کاشف بشیربھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا موقف۔

تفصیلات کے مطابق گرانفروشی کی روک تھام کیلئے سرکاری سطح پر کارروائی اور مقدمے درج کرنے کی شرح بہت کم ہے لیکن لاہور پولیس نے سستی سبزی فروخت کرنے والے کو نہ صرف فوراً گرفتار کرلیا بلکہ اس ’ جرم ‘ میں ایف آئی آر درج کرکے سب کو حیران کردیا۔
 رائیونڈ پولیس نے ’سستی‘ سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ۔ سبزی فروش کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش کاشف بشیر ولد چوہدری محمد بشیر رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں تھی اور وہ بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا۔
 ایف آئی آر  کے مطابق مذکورہ دکان دار نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کی ہوئی تھی اور بھنڈی95 روپے کے بجائے 73 روپے، ٹماٹر50 روپے کے بجائے25 روپے، بینگن 60روپے کے بجائے52روپے، کریلے 90 روپے کے بجائے 52 روپے اور پیاز 40 روپے کے بجائے 33 روپے فی کلو پرفروخت کر رہا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف بیان دینے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا۔۔سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار