راولپنڈی میں لڑکی کا قتل، ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Jul 28, 2025 | 18:32:PM
راولپنڈی میں لڑکی کا قتل، ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریکارڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے مبینہ شوہر، سسراوربھائی جرگوئی سمیت 6 ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا۔ملزمان کو سکیورٹی کے سخت انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

 پولیس نے  6ملزمان کے10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

ملزمان میں مقتولہ کا مبینہ شوہر ضیاالرحمان، سسر محمد صالح عرف سلیم خان والد عرب گل ،بھائی ظفر اللہ عرب  اور جرگے کا سربراہ عصمت اللہ شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہو گیا