لاہور ہائیکورٹ کا پراجیکٹ ملازمین بارے بڑا فیصلہ

Jul 28, 2025 | 11:30:AM
لاہور ہائیکورٹ کا پراجیکٹ ملازمین بارے بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ کا ملازمین کو ریگولر کرنے سےمتعلق بڑا فیصلہ،پراجیکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے دائر درخواستیں خارج کر دیں۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عثمان خان نے درخواست کی مخالفت کی،ہائیکورٹ کے2رکنی بینچ نے  پنجاب حکومت کے موقف سے اتفاق کیا۔

جسٹس عاصم حفیظ ،جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل بینچ نے سماعت کی،عدالت نے مستقلی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیلیں خارج کر دیں۔

 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سنگل بینچ پہلے ہی میرٹ پر درخواستیں خارج کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:گوجرخان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ اور کنٹریکٹ ملازمین میں فرق ہے، لا افسر نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین مستقل ہوسکتے ہیں ، پراجیکٹ ملازمین نہیں۔

سوشل اینڈ بیت المال کے پراجیکٹ ملازمین کی اپیلیں خارج کیں گئیں،پناہ گاہوں ،عافیت اولڈ ایج ہوم ملازمین نے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔

لا افسر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے ملازمین کی مستقلی کیلئے پالیسی واضح کررکھی ہے،کنٹریکٹ ،پراجیکٹ ملازمین کیساتھ یکساں سلوک نہیں کیا جاسکتا ۔

عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں دخل نہیں دے سکتی ۔