موٹرسائیکل رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Jul 28, 2022 | 13:07:PM
موٹرسائیکل, چائینہ کمپنی, مہنگی, غریب, پریشان
کیپشن: کمپنیاں لوگوں کو نکال رہی ہیں، جو بند ہورہی ہیں: عبداللہ شاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) غریب کی سواری موٹر سائیکل اب غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی۔ برانڈڈ موٹرسائیکل کے بعد چائنہ موٹرسائیکل بھی مہنگی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت پوسٹ مارٹم کیس: عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا

 یونیک اور دیگر کمپنیوں نے مختلف ماڈلز پر 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔ چائنہ 70 سی سی موٹر سائیکل 5 ہزار اضافے سے 78 ہزار روپے کی ہوگئی۔

 جنرل سیکریٹری الیکٹرانک اینڈ موٹرسائیکل ڈیلرز الائنس عبداللّہ شاری کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کی قدر میں اضافے پر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مارکیٹ میں موٹرسائیکل کا کاروبار ختم ہوگیا ہے۔

 عبداللّہ شاری نے کہا کہ کمپنیاں لوگوں کو نکال رہی ہیں، جو بند ہورہی ہیں۔