قندھار ۔۔ معروف کامیڈین نذر محمد اغوا کے بعد قتل 

Jul 28, 2021 | 22:26:PM
 قندھار ۔۔ معروف کامیڈین نذر محمد اغوا کے بعد قتل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)افغانستان کے صوبے قندھار سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین نذر محمد کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق افغان کامیڈین کے وحشیانہ قتل پر دنیا ورطہ حیرت میں ہے جبکہ طالبان کی جانب سے اس قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی ہے۔ نذر محمد المعروف خاشا زوان کے خاندان کا کہنا تھا کہ اس قتل کے ذمہ دار طالبان ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات کو نذر محمد کو نا معلوم افراد کی جانب سے ان کے گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں طالبان کو نذر محمد پر گاڑی میں بٹھا کر طمانچے مارے اور ڈرایا دھمکایا جا رہاہے۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور صحافی اس واقعے کی مذمت کرنے لگے، ساتھ ہی کامیڈین کو خراج عقیدت پیش کیا جانے لگا۔


یہ بھی پڑھیں۔بہت شرم کی بات ہے کہ اس ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں۔۔سجل علی