ایون فیلڈ ریفرنس ۔۔نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی 

Jul 28, 2021 | 20:32:PM
 ایون فیلڈ ریفرنس ۔۔نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت منسوخی کی نیب درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ،نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر سماعت 21 ستمبر اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں۔ساجد سدپارہ نے آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرلی۔۔والد کی میت کے ٹو پر ہی امانتاً دفنا دی