جنرل ہسپتال میں یہ کس کی ماں ہے؟

Jul 28, 2021 | 15:42:PM
 جنرل ہسپتال میں یہ کس کی ماں ہے؟

(24نیوز)ڈیڑھ سال سے  جنرل ہسپتال کے ایک بستر پر پڑی یہ لاوارث بزرگ عورت ہسپتال کے عملے کیلئے معمہ بن گئی ہے

ڈیڑھ سال سے ہسپتًال میں داخل ایک مریضہ کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ پریشان ہیں ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کون ہے، کہاں سے آئی  ،کبھی کوئی  ملنے نہیں آتا،بزرگ خاتون خود کو ڈیفنس کی رہائشی بتاتی ہے اب تو اس کی  یاداشت بھی ساتھ چھوڑنے لگی ہے۔

  خاتون اپنے رکھ رکھائو سے تعلیم یافتہ لگتی ہے، یہ کسی کی ماں ہے جو اس کو ہسپتال میں ڈال کر بھول ہی گئے ہیں ،بزرگ خاتون کو شاید آج بھی اپنے بچوں کا انتظار  ہے جبکہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود نہ کوئی بچہ ملنے آیا نہ کوئی رشتہ دار، کیا اس کا دنیا میں کوئی بھی نہیں۔