منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، آرمی چیف

Jul 28, 2021 | 09:06:AM
منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، آرمی چیف
کیپشن: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات تیار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  کو اس موقع پر اے این ایف کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا میں تیزی،مزید 44مریض انتقال کرگئے،مثبت شرح7.8فیصد