کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم ہونے پر سرکاری عملے کی دوڑیں ۔۔مساجد میں اعلانات

Jul 28, 2021 | 00:12:AM
کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم ہونے پر سرکاری عملے کی دوڑیں ۔۔مساجد میں اعلانات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم ہونے پر سرکاری عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔جگہ جگہ تلاش شروع۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ کا کتاآج اچانک گھر سے غائب ہوگیا۔کتا گم ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔سرکاری عملہ سارے کام چھوڑ کر کتا تلاش کرنے نکل پڑا۔

اس دوران کتے کی تلاش کے لیے مساجد میں بھی اعلانات کروائے گئے جس میں کہا گیا کہ جس کسی کو بھی کتا ملے وہ کمشنر آفس پہنچادے۔اگر دوران تلاشی کسی کے پاس سے کتا برآمد ہوا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔کتنے کی مالیت چار سے پانچ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کے شوہر پکڑے گئے مواد سے کتنے پیسے کمانے والے تھے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں