رمضان المبارک میں 45 ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 45 ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
حکومت پنجاب کا 47 ارب روپے مالیت کے نگہبان رمضان پیکیج کااعلان کیا ہے،صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 42 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 45 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو ریلیف ملے گا،رمضان المبارک سے پانچ روز پہلے رمضان سہولت بازار بنادیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز راشن کارڈز کے تحت 10 ہزار روپے دیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی کو بھی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : موسم خشک اور سرد رہے گا ، بعض مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان