موسم خشک اور سرد رہے گا ، بعض مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

Jan 28, 2026 | 21:25:PM
موسم خشک اور سرد رہے گا ، بعض مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
کیپشن: بارش و برفباری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلو رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر دھند چھائی رہے گی۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ اور مری میں 1 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، قلات، پاراچنار منفی07، گوپس، مالم جبہ، استور منفی 06، نتھیا گلی، کالام منفی 05، سکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا دھچکا، عمر ایوب اور شبلی فراز نے استعفیٰ دیدیا