پی ٹی آئی کے 2 اہم رہنماؤں نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہو گئے۔
دونوں رہنماؤں نے استعفیٰ سے متعلق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو آگاہ کردیا۔قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں مؤثر کردار ادا کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ پارٹی عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے۔
سینئر رہنما نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کارکن تھے، ہیں اور رہیں گے۔ تاہم پارٹی کے اندر فیصلے ادارہ جاتی انداز میں ہونے چاہیئیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو درپیش موجودہ چیلنجز کے پیش نظر ذمہ داریوں کی واضح تقسیم ضروری ہے تاکہ تنظیمی اور پارلیمانی امور بہتر انداز میں چلائے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی کوریا میں سابق خاتونِ اول کو رشوت لینے کے جرم میں قید کی سزا