نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ؛ بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ روابط کو مضبوط بنانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس منڈیوں تک رسائی میں توسیع، تجارت میں سہولت کاری اور اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایس اے پی ایم، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، بیرونِ ملک اہم مشنز میں تعینات پاکستان کے سفیروں، اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی مسابقت کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا۔
اجلاس میں منڈیوں تک رسائی میں توسیع، تجارت میں سہولت کاری، اور اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی طبعیت خراب ہوئی،ہسپتال لایا گیا اور اہل خانہ کو بتایا تک نہیں،راجا ناصر عباس