تنخواہوں کی ادائیگی ، خیبر پختونخوا میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی

Jan 28, 2026 | 17:43:PM
تنخواہوں کی ادائیگی ، خیبر پختونخوا میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے صوبے میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کو سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن سے منسلک کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک سی پی فنڈ رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو نان کمپلائنٹ قرار دیا جائے گا۔ 20 فروری کے بعد سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹر نہ ہونے پر تنخواہ جاری نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین سی پی فنڈ سکیم کے اہل نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں؛  مسلسل غیر حاضری: سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری ہوگیا