اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی کی خریدو فروخت پر بائیو میٹرک آسان ہوگئی

Jan 28, 2026 | 16:57:PM
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی کی خریدو فروخت پر بائیو میٹرک آسان ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی کی خریداری اور ٹرانسفر پر بڑی سہولت مل گئی ،اب گاڑی کی خرید وفروخت پر بائیو میٹرک پاک آئی ڈی ایپ سےکرائی جاسکےگی۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ سے سی ای او نادراعمرخان آزاد کی  ملاقات  ہوئی، ایپ میں گاڑی نمبر،چیسز نمبر ،مالک کا نام ڈال کر بائیو میٹرک کی جاسکےگی۔
قبل ازیں اوورسیز پاکستانیوں کو اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر بھجوانا پڑتا تھا،پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی،ہزاروں گاڑیاں بائیو میٹرک میں تاخیر کی وجہ سے اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں،دونوں اداروں کا سسٹم انٹگریٹ کرکے بائیو میٹرک کی سہولت فراہم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کیلئےپرواز کارڈ منصوبہ ، ابتدائی اخراجات کی منظوری
عمرشیر چٹھہ نے کہا جمعہ کے روز سے پاک آئی ڈی ایپ کی سہولت شروع کردی جائے گی،رواں ہفتے سےہی دوسرے صوبوں کی ری رجسٹریشن کا آغازکردیا جائیگا۔