سندھ میں عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز

Jan 28, 2026 | 15:04:PM
 سندھ میں عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ میں عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔
ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز شاہ کے مطابق حج ڈائریکٹوریٹ کراچی میں عازمین حج کی تربیت کے دوران انھیں مختلف امور سے آگاہ کیا جا رہا ہے، حج کے لیے عازمین حج کی تربیت کادوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔
امتیاز شاہ کے مطابق عازمین حج کی سہولیات کے لیے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں، وفاقی وزیر حج و مذہبی امور نے تربیت کو لازمی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک تولہ سونا 5 لاکھ 51 ہزار662 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا
ڈائریکٹریکٹر حج کراچی کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن سعودی حکام کراچی کے ہوائی اڈے پر ہی کریں گے، عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کریں گے۔
 اس سال سندھ بھر سے 30 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔