ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری؛واجدگیلانی ایڈووکیٹ کی وضاحت آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بارواجدگیلانی کی وضاحت آگئی۔
صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بارواجدگیلانی کاکہناہے کہ میں درود شریف پڑھ کر قسم کھاتا ہوں ہم نے جان بوجھ کر ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کوپولیس کے حوالے نہیں کیا، مجھ پر یا ہائیکورٹ بار پر الزام لگانے والے اپنے جنازوں کو رو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کیلئےپرواز کارڈ منصوبہ ، ابتدائی اخراجات کی منظوری
صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے کہاکہ دونوں کے خلاف کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی،چیف جسٹس اور سیکرٹری جا چکے تھے، پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گھیراؤ کیا تھا ،میں اُن کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے دفتر لے آیا۔