آگ کیسے لگی؟ کمشنر کراچی نے گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی

Jan 28, 2026 | 13:48:PM
آگ کیسے لگی؟ کمشنر کراچی نے گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کمشنر کراچی نے گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی، پلازے میں لگنے والی آگ سے متعلق رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی نے تیار کی۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق رپورٹ میں وجوہات اور ریسکیو سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں متاثرین، شاہدین اور ریسکیو سے متعلق معلومات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کااہم فیصلہ،جے یو آئی کو بڑا دھچکا دیدیا

رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں آگ رات 10 بج کر 15منٹ پر لگی، 10بج کر26 منٹ پر فائر بریگیڈ کو اطلاع ملی، پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ میں 10 بج کر 37 منٹ اور ریسکیو عملہ 10بج کر 53 منٹ پر پہنچا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی ساڑھے 10بجے گل پلازہ پہنچے، گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر موجود بچے کے ہاتھوں فلاور شاپ میں آگ لگی۔

گل پلازہ میں آگ لگنے سے 79 اموات ہوئیں، تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر اموات میزنائن فلور پر ہوئیں۔