الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست پر فیصلہ سنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عثمان خان)قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کی رہنما حنا بی بی کی درخواست مسترد کر دی، جس کے نتیجے میں صدف احسان کی قومی اسمبلی میں رکنیت برقرار رہے گی۔
حنا بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صدف احسان کا نام جے یو آئی کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا اور وہ اسے ڈی نوٹیفائی کرنے کی استدعا کر رہی تھیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ درخواست مسترد ہونے کے بعد حنا بی بی الیکشن ٹربیونل کا رخ کر سکتی ہیں،اس فیصلے کے بعد صدف احسان بطور رکن قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر،شیخوپورہ میں ظلم کی انتہا