امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران بدبودار مائع چیز سے حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا میں ایک تقریب کے دوران ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس الہان عمر پر کوئی بدبودار مائع چیز پھینکی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلم رکن کانگریس کو امریکا کی ریاست منی سوٹا کے شہر میناپولس میں ٹاون ہال میٹنگ سے خطاب کےدوران بدبودارمائع چیز سے نشانہ بنایا گیا۔
خاتون رکن کانگریس ماضی میں صدر ٹرمپ کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتی ری ہیں۔
مائع مواد پھینکے جانےسے الہان عمر زخمی نہیں ہوئیں جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے سفید فام ملزم کو حراست میں لےلیا۔
حملے سے قبل امریکی رکن کانگریس مطالبہ کررہی تھی کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم استعفی دیں یا مواخذے کا سامنا کریں۔
الہان عمر کے والدین کاتعلق صومالیہ سے ہے جبکہ کرسٹی نوئم کو منی سوٹا میں آئس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت پر تنقید کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی:رانا ثنااللہ
امریکی میڈیا کےمطابق ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم اور صدرٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔
مبینہ گمراہ کن معلومات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اہلکاروں نے مظاہرہ کرنیوالے ایک شخص الیکس پریٹی کو مسلح ہونے کا الزام لگا کر ہلاک کیا جو اُن کے خیال میں قتل عام کرنا چاہتا تھا۔