ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے فائر سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے فائر سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
ڈ ی سی حیدر آباد زین العابدین میمن کی طرف سے فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں حیدرآباد ضلع کے تمام سرکاری و نجی اداروں اور کمرشل عمارتوں کو 7 دن میں فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عمارتوں میں فائر ایکسٹنگوئشرز، الارمز اور ایمرجنسی ایگزٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نجی اور سرکاری عمارتوں میں بجلی کی ناقص وائرنگ اور اوورلوڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام عمارتوں میں گیس سلنڈرز، پائپ لائنز اور فٹنگز کی باقاعدہ جانچ لازمی ہوگی۔
اسسٹنٹ کمشنرز فائر سیفٹی انسپیکشنز کریں اور رپورٹس عملدرآمد یقینی بنا کر جمع کرائیں گے۔