نئے ججز اس لیے لائے جا رہے ہیں تاکہ بانی کے کیسز نہ سنیں :علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات نہیں ہو رہی، پچھلے ایک سال میں جو ملاقاتیں ہوئیں وہ صرف دو درجن ہوئی ہیں۔
بہنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی کو ٹارچر کرنے کے لیے قید تنہائی میں رکھا ہے، آخری ملاقات دو دسمبر کو کرائی گئی، سلمان صفدر 20 دسمبر کو گئے تھے، زبردستی 8 منٹ ملاقات کی تھی۔
علیمہ خان نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ بانی کو زہنی مریض بنادیں گے، بانی اپنی قوم کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں، ہم خوش قسمت فیملی ہے کہ بانی جیسا شخص ہماری فیملی میں ہے، بانی نے قربانی کا بہت اعلیٰ درجہ مقرر کر دیا ہے۔
انھوں نے اپنے سارے کیسز کا سامنا کیا ہے، ججز نہیں مل رہے جو بانی کے خلاف سزائیں دیں گے، ایک سال سے بانی کی اپیل نہیں سنی گئی، جب یہ چاہتے تھے کہ جھوٹے کیسسز پر بانی بھاگ جائیں لیکن وہ نہیں بھاگیں، بانی تمام کیسسز میں سرخرو ہوئے،اب انکو ججز نہیں مل رہے جو بانی کو جھوٹے کیسسز میں سزا سنائیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ یہ ایک جج ڈھونڈ کرلے آئیں،جج ڈوگر کو کہوں گی کہ بانی کے دو کیسسز آپ کے پاس آنے ہیں، آپ بانی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس سنیں آپ کو اس لئے لایا گیا کہ آپ کیا نہ سنیں، توشہ خانہ 2 کیس کے وکلاء خانے جاتے ہیں تو جیل سے دستخط نہیں ہونے دیتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ جیسے ہی یہ کیسسز جج کے سامنے جائیں گے کہ وکلاء کہتے ہیں 5منٹ میں بانی اور بشری بی بی رہا ہوں گے، قانونی طور پر جج ڈوگر رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اگر ہمارا پڑاؤ وہاں ہوگا، اگر آپ بانی کو انصاف نہیں دے سکتے،یہ پریشر نہیں لے سکتے تو آپ اس کرسی،منصب سے الگ ہو جائیں۔
انھوں نے کہا کہ کوئی جرات مند جج ایسے آجائیں جو پاکستانیوں کو انصاف دے سکیں، پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو تحریک تحفظ آئین نے کال دے رکھی ہے، ایک دن ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند کرنے سے ایک بڑا حصہ آپ ڈالیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ آپ احتجاجا ایک دن سب کچھ بند کر دیں، آپ کے بچے اور نسلیں انکی اور غلامی نہیں کر سکتے،8 فروری کو ملک بند کرنے کا اعلان ہوا تھا،لیکن انھوں نے بسنت کا اعلان کر دیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ لگتا ہے ہرا اور لال رنگ بھی بین ہو جائے گا، کنٹرول کیا ہوا یے،کہ پتنگ اور دھاگہ ایک جگہ سے ہی خریدنا ہے،لیکن آپ پتنگیں وہاں سے خرید کر مارکر سے اوپر لکھ دیں، ہم قیدی نمبر 804بھی آسمان پر چڑھائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے سارے منتخب اراکین آئے ہوئے ہیں،اڈیالہ روڈ پر ہم کا رہے ہیں، 8 فروری کو ہم پولیس کو کہیں گے کہ ساری دکانیں بند کر دیں گے، ہم سارا پاکستان بند کریں گے،یہ شروعات ہیں،اسکے بعد آپ سڑکوں پر بھی دیکھ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک