پی پی 146 انتخابی دفتر بنانے پر جھگڑا ،فائرنگ،  ٹی ایل پی امیدوار سمیت 8 افراد زخمی

Jan 28, 2024 | 10:16:AM
پی پی146 تھانہ  بادامی باغ کی حدود میں انتخابی دفتر بنانے پر جھگڑا اور فائرنگ  ٹی ایل پی امیدوار سمیت8 افراد  زخمی ہوئے ہیں
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین)لاہور کے حلقہ پی پی146 تھانہ  بادامی باغ کی حدود میں انتخابی دفتر بنانے پر جھگڑا اور فائرنگ میں ٹی ایل پی امیدوار سمیت8 افراد  زخمی ہوئے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق  جھگڑا مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک کے درمیان ہوا، انتخابی دفتر بنانے پر جھگڑا ہوا،لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ ن لیگی کارکن سعید نے کی جو کہ فائرنگ کے بعدموقع سے فرار ہو گیا   ۔
تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے مطابق  فائرنگ سے تحریک لبیک کےامیدوارپی پی146 اکرم رضوی زخمی ہوئے ہیں، پیٹ میں فائر لگنے سے آفاق بٹ،پاؤں پر فائر لگنے سے اسامہ، طاہر ،عثمان زخمی،پنڈلی پر فائر لگنے سے محمد طیب بھی زخمی اور سمیر کی آنکھ پر چوٹ لگی ہے ۔